امریکہ اقوام متحدہ کے حقوق انسانی ادارے سے علیحدہ ہونے پر غورکر رہا ہے

واشنگٹن:امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے سے علیحدہ ہونے پر غور کر رہا ہے۔ کیونکہ یہ ادارہ اسرائیل کے معاملے میں جانبداری سے کام لیتا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہالے نے کہا ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ میں اپنے کردار پر نظرثانی کرنے کا سوچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی انسانی حقوق کے ادارے میں اسرائیل کے خلاف پانچ قراردادیں منظور کی گئی ہیں جبکہ وینزوئیلا کے بارے میں کوئی بھی بات کرنے کا تیار نہیں ہے۔ نکی ہالے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں خطاب کریں گی۔واشنگٹن پوسٹ میں اپنے لکھے گئے کالم میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف تنقید کا عمل ختم کرنا چاہیئے۔
انسانی حقوق کونسل ایران اور وینزوئیلا کے خلاف کیوں قرارداد نہیں لاتی جہاںعرصہ دراز سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔حالیہ مہینوں میں انسانی حقوق کی کونسل نے شمالی کوریا، ہیٹی اور میانمارکے خلاف قراردادیں منظور کی ہیں۔ انسانی حقوق کونسل میں امریکہ کے ساتھ ساتھ اسکا اہم اتحادی سعودی عرب بھی شامل ہے جس پرخود انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سنگین الزامات لگائے جا چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us may leave un human rights council in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply