امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ کاروباری رشتے رکھنے والے ملکوں پر پابندیاں لگا سکتا ہے:وزیر مالیات

واشنگٹن:امریکہ کے وزیر مالیات اسٹیو منشین نے گزشتہ روز کہا کہ اگر اقوام متحدہ نیوکلیائی تجربے کے لئے شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیاں نہیں لگا تا ہے، تو ان کے پاس ایک ایگزیکٹو آرڈر کا مسودہ تیار ہے، جس پر مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ کے دستخط کے بعد شمالی کوریا کے ساتھ کاروبار کرنے والے کسی بھی ملک پر پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔ مسٹر اسٹیو منشین نے نارتھ ڈکوٹا سے واشنگٹن لوٹتے ہوئے طیارے پر نامہ نگاروں سے کہا کہ “میں نے ایک ایگزیکٹو آرڈر تیار کیا ہے۔ اس کو اب صدر ٹرمپ کے پاس بھیجا جانا ہے۔ اس سے مجھے شمالی کوریا کے ساتھ ہونے والی تجارتوں کو روکنے یا کاروبار کرنے والے کسی بھی ملک پر پابندی عائد کرنے کا اختیار مل جائے گا۔ اقوام متحدہ کو اس سلسلے میں کارروائی کے لئے مہلت دینے کے بعد صدر ٹرمپ اس پر مناسب وقت پر فیصلہ کریں گے”۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us may impose sanctions on countries in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply