ایف بی آئی کے مخبروں کو داعش کے لیے بھرتی کرنے والے امریکی کو 22سال کی قید

نیو یارک:فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے مخبروں کو دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)کے لیے بھرتی کرنے کی کوشش میں ایک امریکی کو 22سال 6ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
نیو یارک میں روچسٹر کا رہائشی 32سالہ مفیض الفقیہہ ، جس نے دسمبر میں اپنا جرم قبول کیا تھا کہ اس نے انتہا پسندوں کو مادی مدد بہم پہنچائی تھی ،استغاثہ کے مطابق امریکہ میں پکڑا جانے والا داعش کے لیے بھرتی کرنے والوں میں سے ایک ہے۔استغاثہ نے کہا کہ الفقیہہ سوشل میڈیا پر داعش کی تشہیر کرتا تھا انتہا پسندوں کے لیے فنڈ جمع کرتا تھا اور بھرتی کی کوشش کرتا تھا۔
اس نے شام میں داعش کے ساتھ ساتھ لڑنے کے لیے دو افراد کو بھرتی بھی کر لیا تھا اور یہ دونوں ایف بی آئی کے مخبر تھے ۔اس کو عین اسی دن سزائے قید سنائی گئی جس روز امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے داعش کے ہا تھوں عیسائیوں ، یزیدیوں اور شیعوں کی ہلاکتوں کو نسل کشی قرار دیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us man gets 22 5 years for recruiting fbi informants to is in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply