داعش کا خود ساختہ مفتی اتحادی فوج کی کارروائی میں مارا گیا

واشنگٹن: دہشت پسند تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کا ترکی بن علی نام کا خود ساختہ مفتی اعظم شام میں امریکی قیادت والی اتحادی فوج کے حملے میں مارا گیا ہے۔ امریکہ کے ایک باخبر ذریعہ نے کل بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ دولت اسلامیہ کا خود ساختہ مفتی 31 مئی کو اتحادی فوج کی جانب سے شام میں کئے گئے فضائی حملوں میں جاں بحق ہوگیا ہے۔
بیان کے مطابق بن علی داعش کا سب سے زیادہ نظر آنے والا مبلغ ہے اور داعش کے اشتعال انگیز ویڈیو ز میں وہ برابر نظر آتا ہے۔ داعش میں غیر ملکی فوجیوں کی بھرتی کرنے کے الزام میں اس پر امریکہ نے پابندی لگائی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us led coalition says syria strike killed daesh grand mufti in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply