شام میں امریکی قیادت والے فوجی اتحاد کے داعش کے ٹھکانوں پر حملے،ایک ہی کنبہ کے12ہلاک

بیروت: ایک نگراں گروپ کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی قیادت والے اتحاد کے حملوں میں کم از کم12افراد جو کہ ایک ہی کنبہ کے تھے،ہلاک ہو گئے۔

برطانیہ میں واقع شامی رصدگاہ بائے حقوق انسانی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فوجی اتحاد نے الحسکہ صوبہ کے جنوبی سیکٹر میںداعش کے زیر تسلط ہیداج گاؤں جمعہ کی شب فضائی حملے اور توپوں سے گولہ باری کی۔

ہلاک شدگان میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین اور ان کے بچے شامل ہیں۔رصد گاہ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24گھنٹے کے دوران دریائے فرات کے مشرق میں فضائی حملے میں 20افراد ہلاک ہو گئے۔

جمعرات کو ڈیر الذور صوبہ میں اتحادیوں کے حملے میں8دیگر شہرہ ہلاک ہوئے تھے۔2014سے شام اور عراق کے کثیر علاقوں پر قائم کی گئی خلافت کا ایک بڑا حصہ داعش کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us led coalition raids kill 12 civilians in syrias hasakeh in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply