امریکہ عالمی سطح پر ایٹمی اسلحہ پر پابندی عائد کرنے کے حق میں نہیں

اقوام متحدہ:ایٹمی اسلحہ پر عالمی سطح پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہونے والے ایک اجلاس میں جہاں ایک جانب120سے زائد ملکوں نے پر قانونی پابندی لگانے کی حمایت کی وہیں دوسری طرف کونسل کے مستقل ارکان نے جوہری ہتھیاروں پر عالمی پابندی لگانے سے متعلق ہونے والی بحث میں حصہ نہیں لیا۔ امریکہ، برطانیہ اور فرانس سمیت تقریباً 40 ممالک نئے معاہدے پر بحث کے سلسلے میں بلائی گئی اقوام متحدہ کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے۔
اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے اس سلسلے میں کہا کہ عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنا ایک معقول قدم نہیں ہے۔ نکی ہیلی نے کہا کہ قومی سلامتی کے لیے جوہری ہتھیار ضروری ہیں۔ قابل غور ہے کہ اکتوبر میں اقوام متحدہ کے ایک کانفرنس میں جوہری ہتھیاروں پر قانونی پابندی کے معاہدے پر بات چیت کا اعلان کیا گیا تھا۔ تب برطانیہ، فرانس، اسرائیل، روس اور امریکہ نے جوہری پابندی معاہدے کے خلاف ووٹ کیا تھا جبکہ چین، ہندوستان اور پاکستان نے اس میں حصہ نہیں لیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us leads boycott of un talks on nuclear weapons ban in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply