پاکستان کو دہشت گردی کا مجرم ملک قرار دینے کے لیے امریکی کانگریس میں بل پیش

واشنگٹن:امریکہ کے دو قانون سازوں نے بدھ کے روز امریکی کانگیرس میں ایک بل پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کا مجرم قرار دیاجائے۔
پاکستان کو دہشت گردی کا مجرم ملک قرار دینے کا قانون کے عنوان سے دہشت گردی کے حوالے سے ایوان کی ذیلی کمیٹی کے چیرمین ٹیڈ پوئے اور کانگریس کے رکن دانا روہرا باکر نے یہ بل ایک ایسے وقت میں پیش کیا ہے جب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے امریکہ آئے ہوئے ہیں۔
پوئے نے پاکستان کو ناقابل اعتماد اتحادی قرار دیا اور الزام لگایاکہ وہ برسوں سے امریکہ کے دشمنوں کی اعانت ،پشت پناہی و حمایت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کو پناہ دینے سے لے کر حقانی نیٹ ورک سے اس کے تعلقات تک یہبات ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کس کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقت آن پہنچا ہے کہ پاکستان کی فوجی امداد بند کر دی جائے اور اسے دہشت گردی کامجرم و منبع قرار دیا جائے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us lawmakers move bill to declare pakistan state sponsor of terrorism in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply