امریکی فوجیوں نے افغانستان کے شہر غزنی پر طالبان کا حملہ پسپا کر دیا

کابل: افغانستان کے ایک صوبائی دارالخلافہ پر طالبان کے ایک بڑے حملے کے جاب میں امریکی فوجوں نے سخت فضائی حملے کیے ۔طالبا ن کے حملے کو پسپا کرنے کے لیے سلامتی دستوں کی زبردست جوابی کارروائی میں گولیوں کی تڑتڑاہٹ او ر گولوں کی گھن گرج سے مقامی باشندے ڈرے سہمے گھروں کے اندر بیٹھے تھے۔

حکام نے کہا کہ ایک شہری مرکز پر قبضہ کرنے کی طالبان کی اس تازہ ترین کوشش کے بعد جنوب مشرقی شہر غزنی میں افغان خصوصی دستوں کو تعینات کرد یا گیا ہے۔ کابل سے بذریعہ سڑک دو گھنٹے سے بھی کم کی مسافت والا شہر غزنی کئی مہینوں سے طالبان انتہاپسندوں کے خطرے سے دوچار تھا۔

افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے کہا کہ طالبان نے جمعرات کو شام دیر گئے شہر کے اطراف کے کئی مورچوں سے حملے شروع کر دیے لیکن صبح ہوتے ہوتے ان حملوں کی شدت میں کمی واقع ہو گئی طلوع آفتاب تک اتنی کم ہوگئی کہ بس وقفہ وقفہ سے بندوق کی گولی دغنے کی آواز آتی رہی ۔

لیکن طالبان چونکہ گلیوں میں پھیل گئے ہیں ا س لیے حکام لوگوں کوگھروں سے باہر نہ نکلنے کی تلقین کر رہے ہیں۔جب سے تصادم شروع ہوا ہے بجلی منقطع کر دی گئی۔ اس سے قبل مقامی باشندوں نے بتایا کہ زبردسر فائرنگ کی جارہی ہے اور ایک سرکاری عمارت نذر آتش کر دی گئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us launches airstrikes as taliban attack afghan city in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply