امریکہ نے امارات و ترک ایر لائنز کی پروازوں میں لیپ ٹاپ پر عائد پابندی ختم کردی

دوبئی: امریکی انتظامیہ نے اتحاد ایر لائنز کے بعد دوبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کرنے والی امارات کی پروازوں میں لیپ ٹاپ اور اتنے ہی بڑے سائز کے الیکٹرانک آلات لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ امریکہ نے اس سال مارچ میں دس ملکوں سے اس کے یہاں جانے والی پروازوں میں اس قسم کے تمام الیکٹرانک آلات لے جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔ ایسا کسی دہشت گردانہ حملے کے خدشہ کے پیش نظر کیا گیا تھا۔ یہ دس ملک خلیجی، مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے ہیں۔ ان میں متحدہ عرب امارات شامل ہے۔
ایمریٹس کے ایک ترجمان نے آج بتایا کہ دوبئی سے امریکہ جانے والی اس کی پروازوں کے لئے یہ پابندی ختم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی میعارات او رپروٹوکول بڑھانے کے لئے ایمریٹس مختلف فریقین اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کررہا تھا تاکہ یہ معیارات امریکہ جانے والی پروازوں کے لئے امریکی سیکورٹی ایجنسی کے ذریعہ جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہوں۔ ترک ایر لائنز نے بھی اعلان کیا ہے کہ اب اس کی امریکہ رخی پرواز میں بھی مسافروں کو لیپ ٹاپ لے جانے کی اجازت مل گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us laptop ban lifted on emirates and turkish airlines in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply