مصری صدر اور امریکی وزیر خارجہ میں مشرق وسطیٰ اور لیبیا کے حالات پر تبادلہ خیال

قاہرہ:اسرائیل فلسطین تنازعہ کے تصفیہ کی کوشش میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ذریعہ نئی تجاویز پیش کیے جانے کے ایک روز بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے مصری صدر سے قاہرہ میں ملاقات کی۔
لیبیا اور شام کے معاملات پر اس ہفتہ ویانا میں کی گئیں کئی ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کے لیے کیری کی السیسی سے ملاقات پہلے ہی طے تھی۔ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ کیری السیسی کی تجاویز کا، جو انہوں نے منگل کے روز دوران تقریر اسرائیلیوں کے ساتھ دائمی امن معاہدہ کی راہ ہموار کرنے لیے فلسطینیوں کے دونوں گروپوں میں مصالحت کرانے میں ثالثی کی پیش کش کرتے وقت رکھی تھیں،گہرائی سے جائزہ لیں گے
۔ملاقات کے بعد وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ انہوں نے کئی دو طرفہ اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جن میں لیبیا اور شام کے حالیہ تغیرات بھی شامل ہیں۔گفتگو کے دوران کیری نے ایک علاقائی شراکت دار کے طور پر مصر کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us john kerry egypts sisi discuss mideast peace libya conflict in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply