امریکہ۔ جنوبی کوریا اور جاپان نے کی شمالی کوریا پر تنقید

واشنگٹن: امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دفاعی افسران نے شمالی کوریا کے میزائل تجربہ پر تنقید کرتے ہوئے اسے علاقے کے امن واستحکام کے لئے ایک سنگین خطرہ بتایا ہے۔
تینوں ممالک کے دفاعی افسران کی ویڈیو کانفرنس کے بعد پنٹاگن نے آج ایک بیان جاری کر کے اس بات کی اطلاع دی۔ قابل ذکر ہے کہ بدھ کو شمالی کوریا نے دو میزائل داغے تھے جس میں ایک میزائل جاپانی آبی حد ود میں آ کر گرا تھا۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جولیا میسن نے کہا کہ ہم ان باتوں سے باخبر ہیں شمالی کوریا نے بالستک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔
ہم اپنے قریبی اتحادیوں اور شراکت داروں سے قریبی رابطہ رکھ کر صورت حال پر نظر رکھے ہیں اور اس کا بھرپور جائزہ لے رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us japan criticise north korea for fresh ballistic missile test in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply