شمالی کوریا کو سمجھانے کے لیے سیکورٹی کونسل اجلاس بلائے: امریکہ، جاپان

اقوام متحدہ: امریکہ ، جاپان اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے جاپان کے اوپر سے میزائل تجربہ کرنے کے معاملے پر بات چیت کرنے کے لئے اقوام متحدہ سے سیکورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔
تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ 15 رکنی سلامتی کونسل کی میٹنگ کب بلائی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ دوبارہ شروع کیا ہے۔ جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ میزائل شمالی جاپان کےاوپر سے پرواز کرتے ہوئے میں سمندر میں جاگری۔
مقامی وقت کے مطابق منگل کو صبح یہ میزائل چھوڑی گئی۔ جاپان کی طرف سے میزائل کو تباہ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us japan call for security council meeting on n korea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply