امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کا شمالی کوریا کے ایٹمی دھماکے پر تبادلہ خیال

نیویارک: امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے قبل آج شمالی کوریا پر پانچویں جوہری دھماکے کے بعد سخت پابندی لگانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے اور اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے کے پیش نظر نیویارک میں ملاقات کی۔
شمالی کوریا کی طرف سے حال ہی میں کئے گئے جوہری ٹسٹ کے بعد امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری، جاپان کے وزیر خارجہ فیومیو کیشد اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ یون بیونگ کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔
اس ہفتے ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دنیا بھر کے ممالک کے درمیان شمالی کوریا کی طرف سے مسلسل ایٹم بموں کا تجربہ اہم مسئلہ رہے گا۔ ایک مشترکہ بیان میں وزرا نے کہا کہ شمالی کوریا نے مسلسل اپنے میزائل اور جوہری بموں کا تجربہ کرکے اقوام متحدہ کی کئی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے اس کے اوپر اور بھی سخت پابندی لگنی چاہیے۔
شمالی کوریا کم جونگ ان کے دور حکومت میں اس سال مسلسل بیلسٹک میزائل اور جوہری بموں کا تجربہ کر رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us japan and south korea meet to discuss north korea plans in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply