عراق میں پھٹنے والے بموں کے اجزاء ایران کو برآمد کرنے کے الزام میں سنگاپور ی شہری کو سزا

واشنگٹن: سنگاپور کے ایک شہری کو ریڈیو فریکوئنسی ماڈیول ایران کو برآمدات کرنے میں اس کا کردار ہونے کے الزام میں آج امریکہ میں 40 ماہ کی سزا سنائی گئی۔ امریکی محکمہ انصاف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی جانکاری دی۔ قابل ذکر ہے کہ یہ ریڈیو فریکونئسی ماڈیول عراق میں ہوئے بم دھماکوں میں پائے گئے تھے۔ بیان کے مطابق 43 سالہ لم یونگ نیم عرف سٹیون لم کو ریڈیو فریکوئنسی ماڈیول سنگاپور کے ذریعے ایران کو برآمدات کرنے کا مجرم پایا گیا۔ واضح ر ہے کہ امریکی مصنوعات کا ایران کو برآمد کرنا امریکی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

Title: us jails singapore man for plot to export bomb parts to iran | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply