امریکہ نے یورپ جانے والے ا اپنے شہریوںکے لیے ایڈوائزری جاری کی

واشنگٹن:امریکہ نے آئندہ تہواروں پر ہونے والی تعطیلات ، میلوں اور بازاروں میں خریداری کے دوران دہشت گرد انہ حملے کے خدشات کے پیش نظر یوروپ کا دورہ کرنے والے اپنے شہریوں کو محتاط کیا ہے۔
محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تہواروں کے دوران یورپ کا دورہ کرنے والے امریکی شہریوں کو محتاط رہنا چاہئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی قابل اعتماد اطلاع ملی ہے کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)، القاعدہ اور ن تنظیموں سے وابستہ دیگر دہشت گرد تنظیمیں یورپ میں حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔
اس لئے امریکی شہریوں کو یورپ کے دورے کرتے وقت محتاط رہنا چاہئے۔امریکہ کا یہ الرٹ فرانس میں دہشت گردانہ حملہ کی ایک سازش ناکام بنانے کے دوسرے روز جاری کیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us issues europe travel alert after france busts isis plot in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply