تیل جہازوں کو نقصان پہنچانے والے کا سراغ لگانے میں امریکہ سعودی عرب سے تعاون کررہا ہے: امریکی سفیر ابی زید

ریاض: امریکہ اس امر کا سراغ لگانے کے لیے کہ پیر کے روز متحدہ عرب امارات کے ساحل پردو سعودی تیل جہازوں پر حملے کس نے اور کیوں کیے سعودی عرب کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

امریکی سفیر متعین سعودی عرب جان ابی زید نے کہا کہ ہمیں یہ جاننے اور سمجھنے کے لیے کہ معاملہ کیا ہے ، ایسا کیوں ہوا مکمل تحقیقات کرنا ہوگی۔اور پھر مناسب جواب دینا ہوگا ۔انہون نے کہا کہ ہم یقیناٍاس امر سے واقف ہیں کہ تیل جہازوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

باہر سے نشانہ بنا کر کی گئی کارروائی سے انہیں نقصان پہنچایا گیا ہے۔ابی زید نے یہ بات ریاض میں سعودی اخبارات کے ڈپٹی ایڈیٹرز انچیف کے ساتھ گول میز کانفرنس کے دوران کہ۔ گذشتہ ہفتہ سفارتی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ا نہوں نے پہلی بار میڈیا کے نمائندوں سے بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب یہ قیاس آرائی کر سکتے ہیں کہ اس میں کس کا ہاتھ ہو سکتا ہے لیکن ایک سفارت کار کے طور پر میں اس بات کو ترجیح دوں گا کہ رپورٹ دیکھنے تک انتظار کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات ورو زروشن کی طرح عیاں ہے کہ کچھ عرصہ سے ایران دھمکا رہا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ بے فیض ہوگا کہ ایران کے پاسداران انقلاب خاص طور پر قدس فوج مستقل طور پر عرا ق میں ،لبنان میں،شام میں، یمن میں دندناتی پھرے یا مداخلت کرتی رہے۔

ہمیں اس پر بھی حیرت نہیں ہونی چاہیے کہ جلد یا بدیر وہ خطہ کے اور دیگر ممالک کے لیے بھی خطرہ ہو سکتے ہیں۔انہوں نے سعودی اصلاحات منصوبہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وقت آ ن پہنچا ہے کہ ایرانی قوم اپنے بہتر مستقبل کے حوالے سے سوچے۔انہیں2030کے ویژن کی ضرورت ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us is working closely with saudi arabia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.