جاپانی عوام کو بتا دیا جائے کہ امریکہ جاپان کے ساتھ ہے :ٹرمپ

ٹوکیو: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم شنزو آبے سے کہا ہے کہ وہ سو فیصد جاپان کے ساتھ ہے۔ یہ بات انہوں نے شمالی کوریا کے تازہ میزائل تجربوں کے بعد ان کے ساتھ فون پر ہوئی بات چیت میں کہی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ شمالی کوریا کی حالیہ حرکتیں اقوام متحدہ کی سلامتی قرارداد کی صریح خلاف ورزی ہیں اور علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کے لئے چیلنج ہیں۔
آبے نے کہا ”صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مجھ سے کہا ہے کہ امریکہ 100 فیصد جاپان کے ساتھ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ بات جاپانی عوام کو بتادی جائے“۔ انہوں نے کہا کہ ”وہ چاہتے ہیں ہم ان پر اور امریکہ پر 100 فیصد اعتبار کریں۔
شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی مشقوں کو جنگ کی تیاری قرار د یتے ہوئے اس کا جواب دینے کا عہد کیا تھا اور اس کے چند روز بعد ہی اس نے جاپان کے ساحل کے نزدیک سمندر میں چار بیلسٹک میزائل داغے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us is with japan 100 percent says trump in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply