امریکہ اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہا ہے: حسن روحانی

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے نشاندہی کی ہے کہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنی پابندیوں پر پہلے سے بھی زیادہ تنہا اور الگ تھلگ پڑ گیا ہے۔

ایران کی فارس خبر رساں ایجنسی نے حسن روحانی کے حو الے سے کہا کہ اس وقت امریکہ اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہا ہے۔آج پورے امریکہ میں بمشکل تمام مٹھی بھر محققین ، دانشوران اور ماہرین ہی وائٹ ہاؤس کے افسرا ن بالا سے اتفاق رائے رکھتے ہیں۔

اور ان میں سے تو کچھ امریکی سیاستدانوں کا احمق و بیوقوف تک کہہ دیتے ہیں۔روحانی نے کہا کہ امریکی تاریخ میں شاذ و نادر ہی ایسا ہوا ہے۔

حسن روحانی نے امریکہ کے ان کٹر اتحادیوں اور روایتی شراکت داروں کا حوالہ دیا جو آج امریکہ سے دوری اختیار کیے ہوئے ہیں۔صدر ایران نے مزید کہا کہ کچھ ہی بیمار ذہنیت کے ممالک امریکہ کی حمایت کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us is currently undergoing worst period in its history rouhani in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply