ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کا اصل مقصد چور دروازے سے ایران میں حکومت بدلنا ہے:ایرانی اہلکار

واشنگٹن: جوہری معاہدے سے باہر نکلنے کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلہ پر عمل آوری کے بعد ایران کو تاریخ کی سخت ترین پابندیوں کی دھمکیوں کی روشنی میں امریکہ نے ایران کو اپنے جن مطالبات کی فہرست تھمائی ہے ان میں جوہری عزائم ترک کرنے اور شام کی خانہ جنگی سے باہر ہوجانے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

یہ جہاں ایک طرف ایران کے خلاف نہایت سخت موقف کا مظہر ہے وہیں ایک ایرانی اہلکار نے انتباہ دیا کہ امریکہ ان مطالبات کی آڑ لے کر ایران میں حکومت بدلنا چاہتا ہے۔

امریکہ کے اس موقف سے امریکہ اور ایران میں ٹکراؤ اور تلخی اور زیادہ ہو گئی ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے نے وسیع پیمانے پر جو تبدیلیاں چاہی ہیں وہ ایران کو اپنی برسہا برس پرانی خارجہ پالیسیوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیں گی۔

پومپیو نے کہا کہ اگر ایران نے اپنی ہٹ دھرمی نہ چھوڑی اور اپنے اور اپنے عوام کے لیے منتخب کیے گئے بے فیض اور ناقابل قبول راستوں سے نہیں ہٹا تو وہ نہایت سخت آزمائش میں مبتلا ہوجائے گا۔اور ہم جب کارروائی کریں گے تو وہ تاریخ کی سخت ترین پابندیوں کی شکل میں ہوگی۔

پومپیو نے شام ، لبنان اور یمن جیسے ملکوں میں سرگرم خفیہ مسلح گروپوں کی مدد وحمایت سے مشرق وسطیٰ میں اپنا اثر و رسوخ اور غلبہ بڑھانے کی ایران کی پالیسی کو نشانہ بنایا۔انہوں نے ایران کو انتباہ دیا کہ امریکہ بیرون ملک ایرانی کارندوں اور حلیفوں کا کچل دے گا۔

انہوں نے امریکہ سے یہ بھی کہا کہ وہ شام میں ،جہاں وہ بشار الاسد کی پشت پناہی کر رہا ہے،خانہ جنگی سے ہٹ جائے اور اپنے زیر کمان سلامتی دستوں کو واپس بلا لے۔اس امر کی کوئی توقع نہیں ہے کہ ایران امریکی مطالبات کے آگے سرنگوں ہو جائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us iran demands point to regime change by back door in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply