امریکی شہر انڈیانا میں ایک ہندوستانی جوڑے کو کار نے ٹکر ماردی،شوہر ہلاک بیوی زخمی

واشنگٹن:امریکہ کے انڈیانا صوبہ میں ایک سڑک حادثہ میں ہندستانی نژااد امریکی شہری ہلاک، جبکہ ان کی بیوی شدید طور پر زخمی ہوگئی ہیں۔ پولیس کے مطابق، اس حادثے میں انشل شرما (30) کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ اس کی بیوی سمیرا بھاردواج (28) شدید زخمی ہو گئیں۔ دونوں انڈیانا کے کولمبس میں رہ رہے تھے۔ حادثہ کے وقت وہ لوگ پیدل جا رہے تھے۔پولس نے اس واقعہ کے ذمہ دار36سالہ مائیکل ڈیم کو گرفتار کر لیا ہے۔وہ سرخ رنگ کی کرسلر منی وین چلا رہا تھا۔ اس نے کولمبس کے فار سیشنس ریٹائرمنٹ سینٹر کے پاس اس جوڑے کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس واقعہ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
انشل شرما کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی، جبکہ اس کی بیوی سمیرا کو انڈیاناپولس کے ہسپتال لے جایا گیا ہے پولس کا کہنا ہے کہ منی وین کو نقصان پہنچا ہے۔ ملزم پر جان سے مارنے، زخمی کرنے، نشہ میں گاڑی چلانے، جس کی وجہ سے کسی کی موت ہونے اور کسی کے زخمی ہونے کے تحت الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ دریں اثنا، انشل شرما کا خاندان اور ان کے دوست ان کی لاش کو ہندستان بھیجنے اور ان کی بیوی کی مدد کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی خاندان کی مدد کے لئے بہت سے پیغامات پوسٹ کئے گئے ہیں۔ کولمبس کی ایک ڈیزل انجن بنانے والی کمپنی کمنز کی ترجمان نے کہا کہ کمپنی شرما کے خاندان کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان کی لاش ہندستان بھیجنے کیلئے پوری مدد کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ انشل اسی کمپنی میں ملازم تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us indian american man killed in hit and run accident in indiana in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply