امریکی پارلیمنٹ نے پاکستان کو مشروط فوجی امداد دینے کا فیصلہ کیا

واشنگٹن: پاکستان کو فوجی امداد دینے کی شرائط کے حوالے سے امریکہ کے ایوان نمائندگان میں اس دفاعی پالیسی بل کو 147کے مقابلہ277ووٹوں سے منظور ی حاصل ہو گئی جس میں کہا گیا ہے کہ جب تک پاکستان دہشت گردی کے تعلق سے مختلف شرائط پوری نہ کر دے اس کی فوجی امداد پر پابندی عائد رکھی جائے۔
ایوان نے، حقانی نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈا ؤن میں پاکستان کی ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے602بلین ڈالر کا نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ 2017(این ڈی اے اے) کو منظور کرلیا۔
این ڈی اے اے نے اس وقت تک 450بلین ڈالر کی امداد اس ووقت تک پاکستان کو دیے جانے سے روک دیا جب تک کہ وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی سرکوبی، جسے کہ امریکی ممبران پارلیمنٹ افغانستان میں امریکی فوجوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ مانتے ہیں، کے مزید اقدامات نہیں کر لیتا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us house decides on conditional military aid for pakistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply