داعش کا مکمل صفایہ کرنے کے اقدامات پر غور کے لیے امریکہ میں 68 ممالک کا اجلاس

واشنگٹن: امریکہ میں مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ کے صدارت کی کرسی سنبھالنے کے بعد پہلی بار دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف جنگ میں سخت قدم اٹھانے پر بحث کے لئے دنیا بھر کے امریکی فوجی اتحادی 68 ممالک کے وزرائے خارجہ کی آج یہاں ایک میٹنگ ہو رہی ہے۔اس کی صدارت امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کریں گے۔
ٹرمپ نے اس خطرناک دہشت گرد تنظیم کے خلاف جنگ کو پہلی ترجیح دی ہے اور جنوری میں وزارت دفاع اور دیگر ایجنسیوں کو داعش کا مکمل قلع قمع کرنے کے لئے تفصیلی منصوبہ بندی کی ہدایت دی تھی۔ امریکہ، ترکی اور روس کی حمایت اور مختلف فورسز کے تعاون سے عراق اور شام میں داعش کی کمر ٹوٹ گئیہے۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کل یہاں مسٹر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ امریکی صدر نے داعش کے خلاف جنگ میں مزید تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ مسٹر ٹرمپ اور عبادی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ داعشکو صرف فوجی طاقت سے نہیں شکست دی جا سکتی۔ دونوں رہنماؤں نے تجارتی تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے لیبیا اور دیگر علاقوں میں داعش کے حملوں کو روکنے کے اقدامات اور موصل کو دوبارہ بسانے میں مدد سمیت کئی اہم مسائل پر بات چیت کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us hosting 68 countries for major anti isis summit in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply