تمام امریکی اسپتال ڈونالڈٹرمپ کے ہیلتھ کیئر بل کے خلاف

واشنگٹن:امریکہ میں اسپتالوں کی نمائندگی کرنے والے ایک سرکردہ اور معروف تجارتی گروپ نے ریپبلکن ہیلتھ بل کے سلسلے میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے غریب امریکی اپنا انشورنس کھو سکتے ہیں۔
امریکی ہاسپیٹل ایسوسی ایشن نے کہا کہ یہ بل جس میں نئےضابطے بنائے گئے ہیں، ہمارے سب سے کمزور طبقے کے لوگوں کو باہر نکال دے گا۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس ہیلتھ بل کے سلسلے میں بدھ کو اپنے ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کی تھی۔
یہ بل صدر بارک اوباما کے ہیلتھ بل ’اوباما کیئر‘ کی جگہ لے گا جس کا نام امریکن ہیلتھ کیئر بل کہا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us hospitals oppose trump backed health bill in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply