امریکہ نے یمن باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پرکروز میزائیل حملے کیے

واشنگٹن:امریکی فوج نے اپنے بحری جہازوں پر ناکام حملے کا انتقام لینے کے لئے یمن میں حوثیوں کے کنٹرول والے علاقوں میں تین جگہ ساحلی راڈار نظام کو نشانہ بنانے کےلئے کروز میزائیلوں سے حملے کئے ہیں۔
اس ہفتہ امریکی بحریہ کےجنگی بحری جہازوں پر میزائل داغے گئے تھے مگر وہ جہازوں پر نہ لگ کر سمندر میں گر گئے تھے ان کا الزام حوثیوں پر لگایا گیا تھا۔ صدر براک اوبامہ کی جانب سے یمن پر حملوں کا اختیار دیا گیا تھا یہ یمن کی لڑائی میں امریکہ کی پہلی براہ راست کارروائی ہے۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق راڈار نظام تباہ ہوگئے ہیں۔ پنٹاگن کا کہنا ہے کہ یہ حملے ہمارے عملے ، ہمارے جہازوں اور اس اہم سمندر گذر گاہ میںجہاز رانی کی آزادی کے دفاع کے طور پرکئے گئے ہیں۔ اگر آئندہ بھی ہمارے جنگی یا دیگر بحری جہازوں کے لئے خطرہ ہوا تو ہم مناسب جواب دیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us hits yemen rebels with cruise missiles after failed attack on warship in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply