کراچی: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان سے امریکہ کی اتنی قربت کبھی نہیں رہی جتنی آج ہے اور آج دونوں ممالک متعدد امور پر ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ وہ دیواس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف)اجلاس کے دوران فرصت کے لمحات میں کشمیر مسئلہ پر اپنے دوست عمران خان سے تبادلہ خیال کریں گے۔

اجلاس سے ہٹ کر کی جانے والی ملاقات سے پہلے دونوں رہنماؤں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کی۔مسٹر خان نے یہ کہتے ہوئے کہ ان کا ملک خطے میں امن کا خواہاں ہے علاقائی استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ افغانستان کی صورت حال پر صدر ٹرمپ سے بات کریں گے۔

امریکی صدر نے مسٹر خان کو اپنادوست بتاتے ہوئے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر ر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کریں گے۔انہوںنے کہا کہ وہ صورتحال گہرائی سے مطالعہ کر رہے ہیں اور اس مسئلہ کے حل میں مدد کرنے تیار ہیں ۔

مسٹر خان نے کہا کہ مسٹر صدر آپ سے دوبارہ ملاقات کر کے خوشی ہوئی ۔یہ درست ہے کہ ہم جئی معاملات پر بات کرنا چاہتے ہیں۔اصل مسئلہ افغانستان ہے کیونکہ یہ امریکہ اور پاکستان دونوں سے تعلق رکھتا ہے۔

اتفاق ہے کہ ہم دونوں ایک صفحہ پر ہیں ۔ہم دونوں ہی طالبان اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کے توسط سے افغانستان میں قیام امن اور منظم منتقلی کے خواہاں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیشہ ہی یہ امید رہی ہے کہ امریکہ اس مسئلہ کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا کیونکہ کوئی اور ملک نہیںکر سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *