شام میں امریکی فوج کے حملے میں 25 دہشت گرد ہلاک

دبئی: شام کے مشرقی دیرالزور صوبے میں امریکی فوج کے حملوں میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے کم از کم 25 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
برطانیہ میں واقع سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے آج اس کی اطلاع دی۔ ادارے نے کہا کہ یہ دہشت گرد فوج کی خصوصی کارروائی کے دوران مارے گئے۔
صوبے کی خاص خبر رساں ایجنسی ڈیرےزور24 نے کہا کہ فوج نے دو جنگی طیارے اور چار ہیلی کوپٹرسے اس علاقے میں حملہ کیا۔ علاقے میں سرکاری فوجیں پیش قدمی کر کے مزید علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔اس کارروائی میں کوئی امریکی فوجی نہیں مارا گیا۔تاہم پنٹاگون نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔
مگر مقامی ذرائع سے علم ہوا ہے کہ یہ حملہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔رقہ میں کردوں کی پیش قدمی اور موصل میں عراقی فوج کے حملے کے بعد ڈئیریزور آخری صوبہ تھا جہاں داعش کا غلبہ تھا اور وہاں ان کو بہت کم مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us ground troops attack isis in eastern syria killing 25 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply