نئے امریکی فوجی سربراہ جنرل میلی نے پاکستان سے مضبوط فوجی تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا

واشنگٹن: امریکہ کے آئندہ فوجی سربراہ جنرل مارک میلی نے ملک کی فوج کی کمان سنبھالنے سے پہلے ہی پاکستان سے اپنی ذہنی و قلبی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ مضبوط فوجی تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

امریکی فوج کی سربراہی کے لیے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نامزد جنرل مارک میلی نے اپنی نامزدگی کی سنیٹ سروسز کمیٹی میں سماعت کے دوران یہ انتباہ بھی دیاکہ افغانستان سے قبل از وقت فوجی انخلاءجنگی نوعیت سے فاش غلطی ہوگی۔

جنرل میلی نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیرمین کے طور پر ان کے تقرر کی توثیق ہو گئی تو میرا پہلا نصب العین امریکہ اور پاکستان کے درمیان فوجی تعلقات برقرار کھنے کا ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو فوجی امداد بند کردینے اور اہم فوجی مذاکرات معطل کرنے کے باوجود ہمیں پاکستان سے مضبوط فوجی تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

جنرل میلی کے اس بیان میں، جو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکہ سے دس روز پہلےدیا گیا ہے،امریکہ پاکستان کے طویل و دیرینہ تعلقات اور دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان گہری شراکت میں کلیدی عنصر کا اجاگر کرتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us general calls for maintaining military ties with pakistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.