شام پرامریکی فضائی حملوں میں القاعدہ کے کئی اہم لیڈروں سمیت11انتہا پسند ہلاک

واشنگٹن: امریکہ نے اس ماہ شام میں ادلیب کے نزدیک دو فضائی حملے کر کے القاعدہ کے گیارہ انتہا پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک شدگان میں مقتول اسامہ بن لادن سے رابطہ رکھنے والا ایک شخص اور تنظیم کے دیگر اعلیٰ لیڈران شامل تھے۔پنٹاگون کے ایک ترجمان نیوی کیپٹن جیف ڈیوس نے آج بتایا ہے کہ تین فروری کو اس عمارت کو جہاں القاعدہ کے اجلاس ہوا کرتے تھے، فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اس حملہ میں تنظیم کے 10 ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔ پنٹاگون کے مطابق دوسرا حملہ4 فروری کو کیا گیا جس میں ابوہانی المصری ، جس نے 1980 اور 1990 کی دہائی میں افغانستان میں القاعدہ کے کئی کیمپ قائم کئے اور چلائے تھے،مارا گیا۔
المصری کے زیر انتظام چلائے جانے والے ان کیمپوں میں ہزاروں دہشت گردوں کو بھرتی کیا گیا اور انہیں ہتھیار چلانے کی تربیت دے کر اسلحہ سے لیس کیاگیاتھا۔ پنٹاگن نے ایک بیان میں کہا کہ المصری کے اسامہ اور القاعدہ کے موجودہ رہنما ایمن الظواہری کے ساتھ رابطے رہے تھے۔

Title: us forces killed 11 al qaeda operatives in two air strikes in syria | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply