یمن میں امریکی فوج کی القاعدہ کے ٹھکانے پر کارروائی،7 شدت پسند ہلاک

واشنگٹن:امریکی فوج نے کہا کہ یمن میں آج صبح (مقامی وقت) القاعدہ کے ایک ٹھکانے پر کی گئی کارروائی میں سات شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ امریکہ کے دو اہلکاروں نے بتایاکہ اس کارروائی کا اصل مقصد خفیہ معلومات جمع کرنا تھا۔
امریکہ کی سنٹرل کمان نے ایک بیان میں کہا کہ مارب میں چھوٹے ہتھیاروں سے کی گئی فائرنگ اور فضائی حملہ میں القاعدہ کے شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کارروائی میں یمن کی حکومت نے بھی مدد کی۔ امریکی اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹر کو بتایا کہ اس حملہ میں امریکی فوج کی طرف سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us forces kill seven al qaeda militants in yemen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply