امریکہ نے خلیج میں وارننگ فائرکر کے ایرانی جہاز کو واپس بھگا دیا

جدہ: امریکی حکام کے مطابق خلیج میں تعینات امریکی جنگی بیڑے یو ایس ایس تھنڈر بولٹ نے سپاہ پاسداران فوجی انقلاب کے ایک جہاز کو ریڈیو کے ذریعہ اور پھر جہاز کا الارم بجا کرللکارے جانے کو بے سود پاتے ہوئے وارننگ فائر کر کے واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ یہ وارننگ فائرنگ مقامی وقت کے مطابق رات 3بجے اس وقت کی گئی جب ایران کا یہ بحری جہاز امریکی تھنڈر بولٹ سے150قدم کے فاصلہ تک پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ امریکہ کے نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے۔اس سے قبل آخری بڑا واقعہ جنوری میں پیش آیا تھا۔ ویسے مارچ میں امریکی بحریہ کے ایک جہاز کو بھی اس وقت اپنا راستہ بدلنا پڑا تھا جب ایران کے سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کے جہازاس کے بہت قریب پہنچ گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us fires warning shots to stop iran navy vessel in gulf in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply