امریکہ پاکستان و افغانستان کے درمیان کشیدگی دور کرنے میں بری طرح ناکام

واشنگٹن:سابق امریکی سفیر برائے افغانستان زلمائے خلیل زاد نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کی سب سے بڑی ناکامی افغانستان اور پاکستان کو باہمی تعاون پر آمادہ نہ کرنا رہی۔وائس آف امریکہ کو اپنے انٹرویو میں مسٹر خلیل زاد نے پاک۔ افغان کشیدگی کو پاک افغان خطہ میں”تمام مسائل کی ماں“سے تعبیر کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے اور دونوں کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہئے۔خلیل زاد نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کو افغانستان میں زیادہ کامیابیاں اس لیے بھی نہیں ملیں کیونکہ پاکستان نے طالبان کو پناہ گاہیں فراہم کر رکھی تھیں۔ سابق سفیر نے کہا کہ وہ اس سطح کے پہلے انتظامیہ اہلکار تھے جس نے یہ کہا کہ پاکستان میں طالبان کو محفوظ ٹھکانے دیے جا رہے ہیں۔لیکن افسوس کہ اس وقت کسی نے ان کی بات پر یقین نہیں کیا۔ لیکن آج جب کوئی یہ بات کہے گا تو کوئی اسے چیلنج نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان متواتر اس کی تردید کرتا رہا ہے کہ وہ انتہا پسند گروپوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے دے رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us failed to remove pak afghan tensions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply