شمالی کوریا ابھی اس نہج پر نہیں پہنچا جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو،اس لیے فی الحال جنگ کی ضرورت نہیں: امریکہ

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل یہ کہا تھا کہ شمالی کوریا”جنگ کی بھیک مانگ رہاہے، کہا ہے کہ چونکہ شمالی کور یا اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ابھی ایسے موڑ پر نہیں پہنچا ہے جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو اس لیے ان کا ملک اس کے خلاف جنگ کا کوئی منصوبہ نہیں بنا رہا ہے ۔ محترمہ ہیلی نے کل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف ایک نئی پابندی کو منظور کئے جانے کے بعد کہا ”اگر شمالی کوریا اپنے ایٹمی پروگرام کو بند کرنے کے لئے تیارہوجاتا ہے تو وہ اپنا مستقبل کو بہتر بنا سکتا ہے“۔
اگر یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ امن سے رہ سکتے ہیں، تو دنیا کے دیگر ممالک بھی اس کے ساتھ امن سے رہیں گے“۔ انہوں نے کہا، ’ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور اس کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان مضبوط تعلقات کے بغیر آج کی تجویز کی منظوری ممکن نہیں تھی“۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل نے اتفاق رائے سے شمالی کوریا پر ٹیکسٹائل برآمدات اور خام تیل کی برآمدات پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ سلامتی کونسل نے یہ نئی پابندی شمالی کوریا کے کئے گئے چھٹے اور مہلک ایٹمی تجربہ کے باعث ہی لگائی گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us envoy nikki haley says north korea has not passed point of no return in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply