امریکہ پاکستان کی حالیہ انسداد دہشت گردی کوششوں سے کافی مطمئن ہے: امریکی خارجہ ترجمان

اسلام آباد:امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان سے متصل سرحد کے قرب و جوار میں پاکستان کی انسداد دہشت گردی کوششوں کا قائل ہے اور دہشت گرد گروپوں پر دباؤ ڈالنے اور کارروائی جاری رکھنے کے لیے اس سے تعاون کرتا رہے گا۔
امریکی خارجہ ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستانی حکام نے امریکہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ دہشت گردی کی سرکوبی کا اپنا مقصد پورا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو پاکستان کے ان اقدامات سے کافی تقویت پہنچی ہے۔
ٹونر نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان سے کسی لاگ لپیٹ کے بغیر صاف صاف کہہ دیا ہے کہ پاکستانی سرزمین سے دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والے دہشت گرد گروپوں کے قلع قمع کے لیے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us encouraged by pak action against terrorists state dept in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply