یمن میں امریکی ڈرون حملہ،28القاعدہ انتہا پسند ہلاک

دبئی: یمن میں تنظیم القاعدہ فی جزیرة العرب کے جنگجوؤں کو نشانہ بناکر کئے گئے امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈکوارٹر پینٹاگن کے ایک ترجمان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ یمن میں مختلف علاقوں میں القاعدہ کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر9 ڈرون حملے کئے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے 23ستمبر اور 13دسمبر کے درمیان کئے گئے ہیں۔القاعدہ فی جزیرة العرب کو جنوری 2015کو پیرس کے چارلی ہیبدو جریدے پر خونیں حملوں کا بھی مورد الزام ٹہرایا جا رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us drone strikes kill 28 al qaeda suspects in yemen pentagon in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply