افغانستان میں داعش کے ٹھکانے پرامریکی ڈرون حملہ

کابل:افغان دفاعی حکام کے مطابق مشرقی افغانستان کے ننگر ہار صوبہ کے اچین میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنا کر امریکہ نے ایک ڈرون حملہ کیا جس میں دہشت گردفوں کو اڈہ تباہ اور ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
یہ ڈرون حملہ گذشتہ ہفتہ اچین ڈسٹرکٹ میں ہی اسی قسم کے ایک حملہ کے بعد ،جس میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں گذشتہ ماہ ننگر ہار میں ہی افغان فوجوں کی کارروائی میں11دہشت گرد مارے گئے تھے۔لیکن ابھی تک داعش کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کای گیا ہے۔

Title: us drone strike targets is hideout in afghanistan | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply