یمن :امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے5دہشت گرد ہلاک

US drone pic
عدن:(یو این آئی)یمن کے وسطی صوبہ البائدہ میں امریکی ڈرون حملہ میں شدت پسندتنظیم القاعدہ کے کم از پانچ شدت پسندوں کو مار گرائے۔ ایک سیکورٹی افسر نے بتایا کہ القاعدہ کے پہاڑی علاقہ شرکان میں امریکی ڈرون طیاروں نے کل دہشت گردوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا اور اسے تہس نہسکردیا۔
اس کارروائی میں کم از کم پانچ شدت پسند مارے گئے۔انہوں نے بتایا کہ یہ شدت پسند قبائلی علاقہ میں اپنے پناہ کی جانب جارہے تھے تب ہی ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔
یہ کارروائی البائدہ میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام( داعش )اور القاعدہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے امریکہ کی جانب سے سلسلہ وارفضائی حملہ شروع کئے جانے کے دو دن بعد کی گئی ہے۔