امریکی ڈرون حملے میں 15 افغان عام شہری ہلاک: اقوام متحدہ

کابل: (رائٹر) امریکہ نے مشرقی افغانستان میں ڈرون سے حملہ کیا جس میں کم از کم 15 عام شہری ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے حادثے کی آزادانہ جانچ کی اپیل کی ہے۔یہ فضائی حملہ بدھ کو علی الصبح ہوا تھا۔ امریکی افسران کے بقول انہوں نے ننگرہار صوبہ کے اچین ضلع میں داعش (دولت اسلامیہ) کو نشانہ بنایا تھا۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مشن (یو این اے ایم اے) نے کہا ہےکہ حملہ میں ایک آدھ جنگجو مارا گیا ہوگامگر بیشتر ہلاک ہونے والے عام شہری تھے جن میں طلبا ، ایک ٹیچر اور حکومت نواز کنبوں کے ارکان شامل تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us drone strike at least 15 civilians killed in afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply