افغان صوبہ ہرات میں امریکی ڈرون حملہ میں داعش لیڈر مارا گیا

کابل:ذرائع کے مطابق گزشتہ روز امریکی ڈرون حملہ میں داعش کا مقامی رہنما اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا ہے۔ اسی دوران افغان فورسز نے بھی صوبے ہرات میں طالبان کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجہ میں ہرات کا مقامی سرغنہ ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔افغان حکام کے مطابق گزشتہ روز سے اب تک ہونے والی کارروائیوں اور ڈرون حملوں میں 24 سے زائد خطرناک دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
افغان حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران دہشت گردوں کے حملوں میں مارے گئے سیکیورٹی افسران کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔عطا اللہ خوگیانی ننگرہارکے صوبائی گورنر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دو قبائل کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران سید ملا جان اور ملا رقیب کے خاندان کے بیچ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا ، جس کے باعث ملا رقیب کے خاندان کے تین افراد اور سید ملا جان کے خاندان کی ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ چنانچہ واقع کا اصل ذمہ دار اب تک فرار ہے، جس کی بازیابی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us drone attack daesh leader killed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply