امریکہ ایران سے جنگ نہیں چاہتا: وزیر خارجہ پومپیو

سوچی(روس): ایران کے خلاف کسی بھی وقت فضائی کارروائی کرنے کے اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے خلیجی ممالک میں واقع اپنے اڈوں پر بی52-بمبار طیاروں کے بعد ایف 15-اورایف35-بھی تعینات کرنے کے درمیان امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو نے کہا کہ ان کا ملک ایران سے جنگ کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔جبکہ پنٹاگون کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں جنگی طیاروں کی تعیناتی اور ایران کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کچھ اور ہی کہانی کہہ رہے ہیں۔

پومپیو کا یہ بیان ایران کے ایک کلیدی حمایتی روس کے پہلے سرکاری دورے کے دوران آیا ہے ۔واضح ہو کہ روس کا موقف ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے امریکہ کے باہر ہونے کافیصلہ ہی مشرق وسطیٰ کے حالیہ بحران کا ذمہ دار ہے۔

انہوں نے بحر اسود میں وقع تفریحی مقام سوچی میں اپنے روسی ہم منصب سرگی لاؤروف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میںکہا کہ بنیادی طور پر ہم ایران سے جنگ نہیں چاہتے۔لیکن مزید کہا کہ ہم نے ایرانیوں پر یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ اگر امریکی مفادات کو کئی زک پہنچانے کی کوشش بھی کی تو ا کا مناسب ڈحنگ سے جواب دیا جائے گا۔

پومپیو نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایران ایک عام ملک جیسا رویہ اختیار کرے ۔غالباً امریکہ بین السطور یہ کہنا چاہتا ہے کہ ایران بھی خطہ کے دیگر ممالک کی طرح امریکی اشاروں پر ناچتا رہے۔پومپیو نے یمن میں حوثی باغیوں کو،جن کی سرکوبی کے لیے امریکہ کا حلیف ملک سعودی عرب ان پر حملے کر رہا ہے، ایران کی حمایت کی جانب بھی نشاندہی کی ۔

پومپیو نے کہا کہ حوثی باغی ان علاقوں میں میزائل حملے کر رہے ہیں جہاں روسی اور امریکی سفر کررہے ہیں۔اور یہ میزائل کسی بھی روسی یا امریکی کو ہلاک کر سکتے ہیں۔رسی وزیر خارجہ نے اپنی جانب سے کہا کہ روس اس امر کو یقینی بنانے میں مصروف رہے گا کہ صورت حال جنگ کا رخ اختیار نہ کر سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ امید کرتے ہیںکہ امریکی میڈیا کی یہ اطلاعات کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران سے جنگ کرنے کے لیے 1لاکھ20ہزار نفری فوج بھیج رہے ہیں غلط ثابت ہو۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us does not seek war with iran claims pompeo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.