شمالی کوریا کے صدرکا ہاتھ تھامنے پر امریکہ نے روس اور چین کو سخت سست کہا

نیو یارک: ایک طرف شمالی کوریا کے دنیا کے آخری کونے تک مار کرنے والے ہلاکت خیز میزائل تجربہ پر چین اور روس اظہار تشویش کر رہے ہیں اوردوسری جانب شمالی کوریا کی مذمت کرنے اور اس کے خلا ف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کی مخالفت کرنے بھی کر رہے ہیں۔ جس پر اقوام متحدہ میں امریکی ایلچی نکی ہیلی نے ان دونوں ملکوں کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کا ہاتھ تھامنے پر آڑے ہاتھوں لیا۔
انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا اس مسئلہ کے سفارتی حل کے امکانات تیزی کے ساتھ خارج کر رہا ہے۔ہیلی نے مزید کہا کہ اس میزائل تجربہ کے بعد امریکہ ضروری ہوا تو شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کرنے سے بھی گریز نہیںکرے گا ۔یہاں سلامتی کونسل کے اجلاس میں نکی نے کہا کہ امریکہ کی صلاحیتوں میں سے ایک اس کی معقول فوجی طاقت بھی ہے۔اور ناگزیر ہوگیا تو ہم اس کا استعمال بھی کریں گے لیکن پھر بھی ہم اس سمت کوئی قدم نہ اٹھانے کو ترجیح دینا پسند کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us diplomat nikki haley blasts china russia for holding the hand of north korean leader in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply