امریکہ نے پاکستان نشین حزب المجاہدین کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان کو ایک اور جھٹکا اور کشمیر میںدہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی جنگ کو قابل ذکر تقویت پہنچاتے ہوئے پاکستان کی پروردہ دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے سرغنہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست مٰن شامل کرنے کے ڈیڑھ ماہ بعد تنظیم کو بھی عالمی دہشت گرد گروہ قرار دے دیا۔امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیانیے میں کہا ہے آج کا یہ اعلان امریکی عوام اور بین الاقوامی برادری کو آگاہ کرتا ہے کہ حزب المجاہدین ایک دہشت گرد تنظیم ہے ۔ اور اس کا مقصد دہشت گردانہ کارروائیوں کو انجام دینے کے لیے حزب المجاہدین کے تمام وسائل بند کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان 1989سے یہ کہتا رہا ہے کہ کشمیر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے پس پشت حزب المجاہدین کا ہی ذہن کارفرما ہے۔اس گروپ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے کر امریکہ نے اپنی سرزمین پر حزب المجاہدین کی تمام املاک پر پابندی لگا دی اور امریکیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس گروپ کے ساتھ کوئی مالی لین دین نہ کریں اور نہ ہی کسی قسم کا تعلق رکھیں بلکہ اس گروپ کی سرگرمیوں کے حوالے سے امریکہ اور دیگر حکومتوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us designates hizbul mujahideen as terror organization in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply