تمام ممالک 4نومبر تک ایران سے تیل درآمد کرنا بندکر دیں:امریکہ کا انتباہ

واشنگٹن : امریکہ نے دنیا کے تمام ممالک کو انتباہ دیا ہے کہ وہ 4نومبر سے پہلے ایران سے تیل کی خریداری بند کردیں یا امریکی اقتصادی پابندیوں کے نئے دور کا سامنا کریں۔

وزارت خارجہ کے ایک سینیر اہلکار نے غیر ملکی حکومتوں کو انتباہ دیا کہ ہم کوئی چھوٹ نہیں دے رہے اور کہا کہ ایران کا قافیہ تنگ کرنا امریکہ کی اعلیٰ سلامتی ترجیحات میں سے ایک ہے۔

واضح ہو کہ گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور ایران کے ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے کے جواب میں کو پابندیاں اٹھالی گئی تھیں انہیں دوبارہ نافذ کر دیا۔

اب امریکہ دیگر ممالک بشمول معاہدے سے منسلک رہنے کے لیے ٹرمپ کی منت سماجت کرنے والے حلیف ممالک اور ہندوستان، جاپان اور چین جیسے ایران کے بڑے گاہکوں پر اس کی تقلید کرنے کے لیے دباؤ بڑھا رہا ہے۔

یورپی ممالک اب اپنی کمپنیوں کو ان پابندیوں پر عمل آوری سے مستثنیٰ قرار دلوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن امریکی سرکاری ذرائع کے مطابق ٹرمپ اپنی دی گئی180روزہ مہلت پر قائم ہیں جو 4نومبر کو ختم ہوگی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us demands world halt iranian oil imports by nov 4 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply