اسرائیل امریکہ کے بعد ایف -35 طیارے رکھنے والا دوسرا ملک

یروشلم: اسرائیل امریکہ کے بعد پہلا ایسا ملک بن گیا ہے جس کے فوجی بیڑے میں امریکہ میں تیار ایف -35 خفیہ جیٹ طیارہ ہے جو ایران سمیت دور کے ہدف کا پتہ لگانے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔
اس جنگی جہاز کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ راڈار پر نظر نہیں آتا اس لئے یہ بے خوف حملہ کرتا ہے۔ وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے نیوتم فضائی اڈے پر کہا کہ ابہمارے ہتھیار بھی خطرناک اور طاقتور بن چکے ہیں۔ اس دوران امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر بھی موجود تھے۔
کارٹر نے کہا کہ خطہ میں اسرائیل کی فوجی برتری کو برقرار رکھنے کے لئے اسے یہ طیارہ ملنا کافی اہم تھا“۔قابل ذکرہے کہ ایف -35 پروگرام پ پنٹاگون کا سب سے بڑا اسلحہ پروجیکٹ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us defense secretary in israel as country gets f 35 jets in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply