امریکہ کو ایران جوہری معاہدے سے وابستہ رہنا چاہئے:امریکی وزیر دفاع میٹس

واشنگٹن: امریکہ وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ جب تک اس بات کا ثبوت نہ مل جائے کہ ایران جوہری معاہدے کا احترام نہیں کر رہا امریکہ کو ایران جوہری معاہدے سے وابستہ رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہاا کہ ایران بنیادی طور پر اپنے نیوکلیائی معاہدے پر عمل کرتا آیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ یہ دیکھنا چاہ رہا ہے کہ 2015میں ہوا یہ معاہدہ امریکی سلامتی مفادات کو مکمل کرتا ہے یا نہیں۔مسٹر ٹرمپ کے پاس یہ یقینی کرنے کیلئے 15اکتوبر تک کا وقت ہے کہ ایران اس نیوکلیائی معاہدہ پر عمل کررہاہے یا نہیں۔ اس نیوکلیائی معاہدہ کی برطانیہ،چین،فرانس،جرمنی روس اور یوروپی یونین نے حمایت کی تھی۔
مسٹر میٹس نے کہا کہ نیوکلیائی معاہدہ پر ایران کو کچھ موضوعات پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر اس بات کی تصدیق کر دی جاتی ہے کہ ایران معاہدے کی پابندی کر رہا ہے اور یہ بھی یقین ہو جاتا ہے کہ یہ معاہدہ امریکہ کے بہترین مفاد میں ہے تو ہمیں معاہدے کے ساتھ رہنا چاہئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us defence secretary james mattis suggests staying in iran nuclear deal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply