امریکی دفاعی بل میں تائیوان کے ساتھ فوجی تبادلوں کے منصوبہ پرچین کا احتجاج

بیجنگ: امریکہ کے صدر بارک اوباما کے اس دفاعی بل پر دستخط کے بعدجس میں تائیوان کے ساتھ اعلیٰ سطحی فوجی تباد لوں کے حوالے سے ایک منصوبہ تجویزکیا گیا ہے، چین نے شدو مد کے ساتھ مخالفت کی ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے کل ایک بیان جاری کر کہا ’چین نے اس بل میں تائیوان کا ذکر ہونے پر امریکہ سے سخت اعتراض کیا ہے۔ تائیوان چین کا حصہ ہے اور یہ مکمل طور اس کا داخلی معاملہ ہے۔‘ انہوں نے کہا ’ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تائیوان مسئلے پر چین سے کئے گئے اپنے وعدے پر عمل کرے۔
تائیوان اور امریکہ کے درمیان فوجی رابطے اور ہتھیاروں کی فروخت پر روک لگے تاکہ چین اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی نہ آئے۔تائیوان آبنائے چین میں امن اور استحکام کے لئے امریکہ کو اپنے وعدے پر قائم رہنا چاہیے۔‘ اس سے پہلے بھی چین امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور تائیوان کی صدر سائی انگ۔وین کے درمیان ٹیلی فون گفتگو کی بھی مخالفت کر چکا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us defence bill mentions military exchanges with taiwan china lodges stern protest in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply