شام پر ترکی کی بمباری پر امریکہ نے اظہارتشویش کیا

دبئی: امریکہ نے شام اور عراق میں ترکی کے فضائی حملوں میں 20 سے زائد کرد جنگجوو¿ں کی موت پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ ہم شمالی شام اور شمالی عراق میں آج ہوئے ترکی کے فضائی حملوں پر انتہائی فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے امریکہ اور دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف تشکیل دیے گئے عظیم اتحاد سے تال میل کے بغیر کئے گئے ہیں۔ مسٹر ٹونر نے کہا ” ہم نے ترکی حکومت سے اپنی تشویش ظاہر کردی ہے۔ ” امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجوو¿ں کے گروپ وائی پی جی نے کہا کہ ان کے ٹھکانوں پر کئی حملے کئے گئے ہیں۔ کرد جنگجوو¿ں کا یہ گروپ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف لڑ رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us deeply concerned after turkey bombs allies in iraq and syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply