امریکہ کی فریب دہی ایران کی بین الاقوامی تجارت میں مانع

تہران:ایران کے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکہ نے جو دغا بازی کی ہے اسکے باعث ایران کی بین الاقوامی تجارت پر نہایت برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوںنے ایرانی رضاکاروں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاغذ پر تو امریکہ یہ کہتا ہے کہ بینک ایران سے کاروبار کر سکتے ہیں لیکن عملی طور پر وہ ایران سے اس قدر خوفزدہ ہیں وہ ایران سے کوئی لین دین نہیں کرتے۔آیت اللہ نے مزید کہا کہ ایک ایٹمی معاہدہ کے باوجود امریکہ نے ایران کے ساتھ بین الاقوامی تجارت میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے فریب دہی سے کام لیا ہے۔آیت اللہ نے اورکہا کہ ایک امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ امریکہ نے کئی پابندیاں برقرار رکھی ہیں تاکہ سرمایہ کار ڈر اور خوف کے مارے ایران کا رخ نہ کرسکیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us deception obstruct irans international trade irans leader says in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply