امریکہ پاکستان کو فوجی امداد کی معطلی ختم کرنے پر غور کر سکتا ہے: نائب وزیرخارجہ جان سولیوان

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کے نمبر دو کی پوزیشن کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ملک میں سرگرم انتہاپسند گروپوں کے خلاف فیصلہ کن اور ٹھوس کارروائیاں کرے تو امریکہ پاکستان کو فوجی امداد کی معطلی ختم کرنے پر غور کر سکتا ہے۔
نائب وزیر خارجہ جان سولیوان نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کو بتایا کہ اگر ہم نے یہ پایا کہ پاکستان ہماری تشویشات کو دور کرنے بشمول اپنی حدود میں سرگرم تمام دہشت گرد گروپوں کو نشانہ بنانے کے فیصلہ کن اور ٹھوس اقدامات کر رہا ہے تو ہم فوجی امداد کی معطلی ختم کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔
تاہم انہوں نے کمیٹی سے کہا کہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کو ابھی تک کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہوکہ پاکستان نے اپنے علاقہ میں سرگرم انتہا پسند گروپوں کے کریک ڈاؤن کی کوئی کارروائی کی ہے۔جبکہ پاکستان متوتر ان الزامات کو خارج کرتا رہا ہے کہ پڑوسی افغانستان کی حکومت اور وہاں امریکی قیادت والی غیر ملکی فوجوں کے خلاف دہشت گردانہ حملے بند کرانے میں ناکام ہو گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us could lift aid suspension if pakistan takes steps state department in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply