امریکہ و جنوبی کوریا جاپان پر میزائل چھوڑے جانے کے بعد شمالی کوریا پر مزید پابندی پر متفق

سیول:مریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے شمالی کوریا پر سخت پابندی عائد کرنے پر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ شمالی کوریا کے آج صبح اپنی راجدھانی پیونگ یانگ میں مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف علی الصباح میزائل کا تجربہ کئے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ اتفاق ہوا۔ یہ میزائل جاپان کے اوپر سے ہوکر گزری۔
جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر ڈبلیو ہاؤس کے ترجمان یونگ چان نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ شمالی کوریاکی طرف سے آج میزائل کا تجربہ کرنے کے بعد جنوبی کوریا ئی جنگی طیاروں نے بمباری کی مشق کی۔ جنوبی کوریا کے یون ہاپ نیوز ایجنسی نے صدارتی دفتر کے ایک دوسرے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی فوج کوریائی جزیرے میں اسٹریٹجک ہتھیاروں کی تعیناتی پر غور کر رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us considering all options over north korea missile launch in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply