پاکستان کو ایف16کی خریداری کے لیے امریکہ نے امدادی رقم روک لی

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کے ایک نامعلوم افسر کے حوالے سے بی بی سی نے خبر دی ہے کہ امریکی انتظامیہ پاکستان کو ایف16طیاروں کی خریداری کے لیے دی جانے والی امدادی رقم روک رہا ہے۔وزارت خارجہ کےایک افسر نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ اوبامہ انتظامیہ تو اب بھی پاکستان کو ایف 16طیارے فروخت کرنے کو تیار ہے لیکن اس معاہدہ کی تکمیل کے لیے کوئی امریکی فنڈ نہیں دے گا۔امریکی انتظامیہ کو یہ اقدام خارجہ تعلقات پر امریکی سینیٹ کمیٹی کے چیرمین باب کورکر سے ہدایات ملنے کے بعد اٹھانا پڑا۔کیونکہ کوئی بھی فنڈ جاری یا روکنے کا اختیار صرف کانگریس کو ہی حاصل ہے۔انتظامیہ کے اس اقدام سے ان8 جنگی طیاروں کے لیے700ملین امریکی ڈالر پاکستان کو خود ادا کرناپڑیں گے۔ پہلے کے پروگرام کے مطابق پاکستان کو صرف270ملین ڈالر ہی ادا کرنا تھے اور باقی430ملین ڈالر کی ادائیگی امریکہ سے ملنے والے فنڈ سے کی جانا طے تھی۔ علاوہ ازیں 2016-17میں پاکستان کو دی جانے والی 742ملین ڈالر کی امریکی فوجی امداد بھی فی الحال روک دی گئی ہے لیکن کانگریس کے موقف میں کوئی تبدیلی واقع ہوئی تو یہ رقم جاری بھی کی جاسکتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: us congress blocking funds for f 16 purchase report in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply